حقائق نامہ بنیادی اصول اور حقوق برائے روزگار

مختصر وضاحت: بنیادی اصول و حقوق برائے روزگار آئی ایل او کے اُن معاہدات اور سفارشات سے اخذ کیے گئے ہیں جو روزگار کی دُنیا بشمول روزگار سے جڑے ہوئے حقوق، پیشہ ورانہ تحفظ و صحت، روزگار کی پالیسی اور انسانی وسائل کی ترقی جیسے معاملات کے لیے محنت کے عالمی معیارات طے کرتے ہیں۔ آئی ایل او- انڈیٹیکس پی پی پی پراجیکٹ، '' کپاس کی فراہمی کے سلسلے میں بنیادی اصول و حقوق برائے روزگار کا فروغ''، جس کے لیے مالی سرمایہ انڈیٹیکس نے فراہم کیا، کے تحت اس حقائق نامے کا مقامی زبان(اُردو) میں ترجمہ کیا گیا ہے تاکہ اسے پراجیکٹ سے جڑے ہوئے لوگوں خاص طور پر کپاس کی پیداوار سے منسلک افراد و اداروں میں تقسیم کیا جائے۔